سوات(سوات نیوز)دہشتگردی میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری عقل باچا کو گرفتارکرلیا گیا ، پولیس سٹیشن الپوری میں مبینہ دہشت گرد کیخلاف دہشت گردی کے تین مقدمات درج تھے دہشت گرد خطرناک مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر حکومت نے پچاس لاکھ روپے ہیڈ منی رکھی تھی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کی ہدایات پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری عالم زیب خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد مجرم اشتہاری عقل باچا کو گرفتار کیا دہشت گرد عقل باچا کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے دہشت گرد مجرم اشتہاری عقل باچا کی گرفتاری پر علاقہ مکین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شانگلہ پولیس کو خراج تحسین پیش کی۔
1,087 total views, 2 views today