سوات (سوات نیوز)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کے ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس پی لوئر سوات کی نگرانی میں ایس ڈی پی اُو سٹی حبیب اللہ خان، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد گل شید خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں وقاص ولد اسلام سکنہ تختہ بند، ساجد ولد سید رحیم سکنہ تختہ بند، عثمان ولد غریب شاہ سکنہ تختہ بند،قاص ولد اختر علی سکنہ اُوڈیگرام شامل ہیں جن کے قبضے سے 10عدد موٹرسائیکل جو سوات کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئی تھی برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج درجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
953 total views, 2 views today
Comments