سوات (سوات نیوز) سوات پریس کلب میں ARY کی 20 ویں سالگرہ منائی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان، سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم اور دیگر نے سالگرہ کیک کاٹا، تقریب میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اے آر وائی کی پوری انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی ARY کے بیسویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا سوات پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید نعیم خان کے علاوہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، وائس چیئرمین غفور خان عادل، جنرل سیکرٹری سعید الرحمان، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، چیف آرگنائزر غلام فاروق، سابق چیر مین رشید اقبال، پرویز عالم پاپا، حضرت بلال، شاہ اسد علی، ناصر عالم، سلیمان یوسفزئی،زبیر خان، شیراز خان کے علاوہ پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے دیگر عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او سوات قاسم علی خان اور دیگر نے سالگرہ کیک کاٹ کر اے آر وائی انتظامیہ اور صحافیوں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اے آر وائی آج اپنا بیسویں سالگرہ منا رہی ہے ملک میں اے آر وائی پہلے چینل تھا جس نے الیکٹرانک میڈیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے اس موقع پر انہوں نے اے آر وائی کی بیس سالہ صحافتی خدمات پر پوری ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد د ی اس موقع پر سوات پریس کلب کے صحافیوں نے بھی اے آر وائی کے انتظامیہ اور سوات میں اے آر وائی کے بیورو چیف شہزاد عالم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات اور عوامی مسائل بہتر انداز میں اُجاگر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
1,002 total views, 2 views today