مینگورہ ،آل ٹیچرز کوارڈی نیشن کونسل ضلع سوات کا قیام عمل میں لایا گیا ، متفقہ طور پر ہمایون محبوب صدر اور ذکریا باچا شاہین جنرل سیکرٹری منتخب ، تفصیلات کے مطابق متحدہ محاذ اساتذہ ضلع سوات کے زیر اہتمام ضلع سوات کے اساتذہ برادری کے مختلف ایسو سی ایشنز اور تنظیموں کے نمائندوں اور عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ہمایون محبوب گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل ہائی سکول سیدو شریف میں منعقد ہوا ،
جس میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ، تنظیم اساتذہ ، وحدت اساتذہ ، ملگری استاذان ، انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ، آل پرائمری ٹیچرز آگنائزیشن ، تنظیم العلماء اساتذہ سکولز ، آل فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسو سی ایشن ، آل ڈرائنگ ماسٹر ایسوسی ایشن ،آل سی ٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن ، آل سیکنڈری سکولز ٹیچرز ایسو سی ایشن ، متحدہ محاذ اساتذہ اور آل گورنمنٹ سکولزٹیچرز ایسو سی ایشن کے نمائندوں اور عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی ، متفقہ طور پر اساتذہ برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آل ٹیچر ز کوارڈی نیشن کونسل ضلع سوات کا قیام عمل میں لایا گیا اور درجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ، صدر ہمایون محبوب ، جنرل سیکرٹری ذکریاباچا شاہین ، چیئرمین محمد ظاہر شاہ ، وائس چیئرمین حافظ محمد علی ، سینئر نائب صدر بخت رحمن فیصل ، نائب صدر اول خورشید احمد لنگر خیل ، نائب صدر دوم ثواب گل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر احمد ، پریس سیکرٹری محمد ایوپ ، رابطہ سیکرٹری ، نثار احمد،فنانس سیکرٹری پردل خان اور آفس سیکرٹری میاں نورباشاہ منتخب ہوئے ۔
372 total views, no views today


