سوات(سوات نیوز) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے جد و جہد کر رہی ہیں،موجودہ حکمران اور سابقہ حکمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،حکمرانوں میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے، آنیوالے انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کو دیانتدار قیادت کا موقع فراہم کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل بریکوٹ کے زیر اہتمام ارکان ِجماعت کی حلف بردار ی تقریب اور تربیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں بھی صحیح معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی،اپوزیشن جماعتیں عوام میں حکومت کی مخالف ہوتی ہیں اور پارلیمنٹ میں حکومت کے حمایتی ہوتے ہیں،ان کا مقصد کسی نہ کسی طریقے سے حکومت حاصل کرنا ہیں،موجودہ اپوزیشن اور حکمران پارٹی حقیقت میں ہی ایک سکہ کے دورُخ ہیں،موجودہ حکمرانوں کی طرز حکمرانی اور سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی میں زرہ بھر فرق نہیں،حکومت کرنا اور ملک چلانا موجودہ حکمرانوں کی بس کی بات نہیں،آنیوالے انتخابات میں جماعت اسلامی قوم کو دیانت دار قیادت فراہم کریگی۔
728 total views, 2 views today
Comments