مینگورہ،مینگورہ کے یونین کونسل بنڑ اینگروڈھیرئی میں قومی وطن پارٹی کی تنظیم مکمل،باہمی مشاورت سے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی،نئے عہدیداروں کو ذمہ داریاں سنبھالنے اورپارٹی پیغام گھرگھرتک پہنچانے کی ہدایت جاری،گذشتہ روز یونین کونسل بنڑ اینگروڈھیرئی میں اخترعلی دولت خیل کی رہائش گاہ پر قومی وطن پارٹی کا انتخابی اجلاس منعقدہواجس کی صدارت ظاہرشاہ خان نے کی،اس موقع پر شرکاء نے باہمی مشاورت سے تنظیم تشکیل دے دی جس کیلئے حیات خان چیئرمین،شاہدخان سینئروائس چیئرمین اورنصیب روان خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیاگیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاکہ پارٹی قائدین کی ہدایت کی روشنی میں ڈویژن بھرمیں تنظیم سازی مہم شروع کی گئی جس کے تحت تمام یونین کونسلوں میں مرحلہ وارتنظیمیں قائم کی جائیں گی جس سے پارٹی کو مزیداستحکام مل سکے گا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو مایوسی ومحرومی کے سواکچھ نہیں دیاہے عمران خان بنی گالہ سے ریموٹ کنڑول کے ذریعے خیبرپختونخواکی صوبائی حکومت چلارہے ہیں جبکہ خود نہ تو اس صوبے کا دورہ کرتے ہیں اورنہ انہیں یہاں کے عوام کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کو سستاانصاف فراہم اورکرپشن کا خاتمہ کرنے کے دعویداروں کے دوراقتدارمیں کرپشن کو مزید فروغ ملا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت کسی کا جائز کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہورہاہے،دوسری جانب گیس بجلی لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری اوردیگرمسائل نے عوام کو زندہ درگورکردیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا پی ٹی آئی کی حکومت پرسے اعتماداٹھنے لگا ہے اوروہ پرامید نظروں سے قومی وطن پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی عوامی مسائل کے حل اوران کے حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ دیگرسیاسی پارٹیاں صرف خالی خولی نعروں سے کام چلارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ موقع ملنے پر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،اس موقع پر دوست محمدخان،اقبال رحمان ،انوراقبال بالے عیسیٰ خیل ،سہیل خان فاتح خانخیل اورقومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل نے بھی خطاب کیا،انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے ذمہ داریاں سنبھالنے اور پارٹی پیغام گھرگھرتک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔
632 total views, no views today


