مینگورہ ، بھٹو سالگرہ ، سابقہ روایات کی طرح پیپلز پارٹی امسال بھی اختلافات کی شکار ، قمبر اور تختہ بند سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں برسی تقریبات کا انعقاد واقعات کے مطابق5جنوری کے مناسبت سے ملک بھر کی طرح سوات میں بھی پیپلز پارٹی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ بنائی گئی ۔ قمبر ، تختہ بند اور دیگر علاقوں میں تقریبات منعقد ہوئے اور سالگرہ کیک کا ٹا گیا ۔ اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں لیکن سابقہ روایات کی طرح امسال بھی پارٹی شدید اختلافات کی شکار رہی اور تقریبات میں شہید بھٹو کو خراج عقیدت کم اور ایک دوسرے پر کیچڑ زیادہ اچھالے گئے ۔ قمبر تقریب میں مخالف گروہ پر برس پڑے ضلعی صدر شمشیر علی خان اور دیگر نے شدید تنقید کی ۔
802 total views, no views today
Comments


