سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات کی حسین وادی مالم جبہ کے میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک میں پہلی بار ماؤنٹین سائیکلنگ کا میلہ سجا،پتھریلے اور سنگ لاخ راستوں پر سائیکلیں دوڑا کر سائیکل سواروں نے ایڈونچر ٹورزم کی راہیں کھول دیں،سیاحوں کی جنت کہلانے والی وادی مالم جبہ کے میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک میں پرخطر اور سنگ لاخ ٹریک پر پاکستانی سائیکل سواروں نے آسان بنانے کی مہارت دکھائی،
سطح سمندر سے نو ہزار دو سو فٹ کی بلندی پر ماؤنٹین سائیکلنگ کی اس دوڑ میں پنجاب، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد کے بیس سائیکل سواروں نے حصہ لیاجن میں د و خواتین سائیکل سوار بھی شامل تھیں،جنہوں نے وادی میں ایڈونچر ٹورزم کی بھی بنیاد رکھی ۔خاتون سائیکل سوار ثمرین خان نے مالم جبہ کے ٹریک کو ماؤنٹین سائیکلنگ کے لئے موزوں قراردیدیا،
ایڈونچر پارک کے جی ایم پیر وارث شاہ کہتے ہیں کہ اب مالم جبہ میں آنے والے سیاح تفریح کے ساتھ ساتھ سالہاسال ایڈونچر کی ان سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ رپورٹ : جبران زیب
1,869 total views, 2 views today