مینگورہ، مرغزار روڈ کی تعمیر خواب بن گیا،فنڈ ریلیز ہونے کے باوجود روڈ کے تعمیراتی کام پر اغاز نہیں ہوا،خراب روڈ کیوجہ سے سیاح بھی مرغزار انے سے کترانے لگے ،والی سوات کے دور میں بننے والاروڈمزید استعمال کے قابل نہیں رہا،تبدیلی کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ۔سیدو شریف سے کچھ ہی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سیاحتی علاقہ مرغزار خراب روڈ کیوجہ سے اہمیت کھو رہا ہے سیاحت عام کرنے کے دعوے کرنے والے سیاحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں خراب روڈ کیوجہ سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی مرغزار جانے سے کترا رہے ہیں،نزدیکی علاقہ ہونے کیوجہ سے سیاحوں کیساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی مرغزار کا رخ کرتے تھے مگر اب روڈ کی حالت قابل زار ہونے کیوجہ سے سیاحتی سرگرمیاں معدوم ہوکر رہ گئی ہے ۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا کے مرغزار روڈ کا ٹینڈر عرصہ پہلے منظور ہوچکا ہے جبکہ فنڈ بھی ریلیز ہوچکی ہے مگر تاحال عملی کام شروع نہیں ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے علاقہ کے معیشت سیاحت سے وابستہ ہے مگر خراب روڈ کیوجہ سے سیاح اب مرغزار کا رخ نہیں کرتے جس کیوجہ سے معیشت پر اثر پڑ رہا ہے ذمہ دارلوگ مرغزار روڈ کے تعمیر کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
1,098 total views, no views today


