مینگورہ، مینگورہ شہر کے مسائل میں اضافہ ہونے لگا،پانی ،گیس اور بجلی کیلئے شہریوں کی انکھیں ترس گئیں،مقامی ایم پی اے کے محکمہ گیس کو دئیے گئے دوسری دھمکی کی مدت بھی پوری ہوگئی کوئی اثر نہیں ہوا، انتظامیہ بھی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مکمل ناکام ، شہری مسیحا کے منتظر۔مینگورہ شہر کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے شہر کے علاقوں میں سالوں سے جاری پانی قلت کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرچکا ہے جبکہ گیس اور بجلی کے لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہے،مقامی ایم پی اے نے محکمہ سوئی گیس کو میڈیا کے ذریعے کئی دھمکیاں اور الٹی میٹم بھی دئیے مگر سب بے سو د رہے مقا می ایم پی اے نے کئی روز پہلے پریس کانفرنس محکمہ سوئی گیس کو ایک ہفتہ ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کی تلقین کی تھی اور مسئلہ حل نہ ہونے کے صورت میں سوئی گیس دفتر کو تالے لگانے کی دھمکیاں دی تھی ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز پورا ہوگیا مگر مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا۔شہریوں نے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے موجودہ دور میں پانی،گیس اور بجلی سمیت دیگر مسائل کیوجہ سے مشکلات کے شکار ہیں جبکہ ان مسائل کے حل کیلئے ذمہ داران بھی ناکام ہوچکے ہیں خالی دھمکیوں اور الٹی میٹم کے بجائے مسائل حل کیجائے ۔
774 total views, no views today


