مینگورہ، سیکورٹی فورسز کو مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار،اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے درگئی چیک پوسٹ پر سوات سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو دوران چیکنگ گرفتار کرلیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شخص سوات میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے، گرفتار شخص کا تعلق کانجو سے بتایا جاتا ہے۔
مینگورہ، مینگورہ لنڈیکس خوڑ سے ایک شخص کی لاش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے لیا،گزشتہ روز مکانباغ خوڑ میں شیر علی ولداکبر خان کی لاش پڑی ہوئی ملی جس کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دی گئی،پولیس کے مطابق متوفی کی دماغی توازن درست نہیں تھا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
442 total views, no views today
Comments


