سوات(رپورٹ : انصار اللہ / سوات نیوز ڈآٹ کام ) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکا تعلیمی سال2020-21کیلئے انٹری ٹیسٹ 27ستمبر کو ہوگا،ترجمان یو ای ٹی کے مطابق ٹیسٹ پشاور، مردان، ملاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور ڈی آی خان میں بیک وقت منعقد ہوگا، تمام ٹیسٹ سینٹرز کے گیٹ صبح 6بجے کھول اور8بجے بندکئیجائیں گے۔ٹیسٹ صبح 9بجے شروع ہوگا جس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔انٹری ٹیسٹ کارڈ کے بغیر کسی بھی امیدوار کوسینٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ کیلئے بھر پور انتظامات کو اج مکمل کیا جائیگا، کل اتوار کے روز ہونے والے ٹیسٹ میں سیکورٹی کیلئے پولیس بھی تعینات کئے جائیں گے، انٹری ٹیسٹ کیلئے تمام امیدواروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنےساتھ رولنمبر سلپ لے ائے ۔
996 total views, no views today
Comments



