سوات(سوات نیوز)وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات کے کنارے ناجائز تجاوزات کیخلاف اپریشن شروع کردیا گیا ہے ، مدین میں ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری اپریشن کے دوران تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت علی کا ہوٹل مسمار کردیا گیا ، یہ ہوٹل دریائے سوات کے کنارے اباد کیا گیا تھا جو تجاوزات میں ایا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق وزیر اعلی نے دورہ سوات کے موقع پر دریائے سوات سے تجاویزات ہٹانے کی احکامات جاری کئی تھی. وزیر اعلی محمود خان کے احکامات پر دریائے سوات سے فوری تجاویزات ہٹائیں جا رہے ہیں، ڈی سی سوات کے مطابق تجاویزات ہٹانے پر کسی سے سمجھوتا نہیں کیا جایے گا،اور کالام سے لیکر لنڈاکے تک دریائے سوات سے تجاویزات کا مکمل خاتمہ کرینگے ۔
1,114 total views, no views today


