سوات(سوات نیوز)سواتکے سیاحتی علاقہ مدین میں ایک اوربچے کو قتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دس سالہ مجیب عالم کو پتھر کے وارکرکے قتل کردیاہے ، بچے کی لاش کھیت سے ملی گئی، پولیس سٹیشن مدین کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، واضح رہے کہ اس علاقہ میں یہ دوسرا بچہ ہے جس کو قتل کیا گیا ، ایک ہفتہ کے دوران دوسرا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد علاقہ میں خوف اور غم کی فضا ہے۔
2,172 total views, no views today
Comments



