سوات(سوات نیوز)یونین کونسل لنڈیکس مالاکانان محلہ جلو خیل میں عوامی نیشنل پارٹی کو دھچکہ، اے این پی کے بہرام خان جلو خیل اور اصغر جلو خیل اور دیگر 86 افراد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اس سلسلے میں جلو خیل محلہ نشاط چوک میں شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جلسے میں پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی،پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن،ضلعی ممبر عشر وزکوٰۃ جہانزیب گوگل،سابق ضلعی کونسلر فضل ربی راجا،سابق ضلعی کونسلر ضیاء اللہ جانان،سابق ضلعی کونسلر ابن امین،فضل رحمان سمیت پی ٹی آئی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو فضل حکیم خان یوسفزئی اور سلیم الرحمن نے پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کو مبارکباد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی اور سلیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے عوام کے لئے ایسے بے مثال منصوبے شروع کئے ہیں جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی عوامی خدمت کا سفر کسی صورت رکے گا نہیں ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین سوچ سمجھ کربات کریں حکومت ہر سیکٹرپر توجہ دے رہی ہے مخالفین کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے پی ٹی آئی ورکرز ہمارے خاندان کا حصہ ہے اور انہیں عزت و احترام سے دیکھنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جو تیزی سے پایہ تکمیل کی جانب جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک عوامی حکومت ہے موجودہ حکومت عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی و بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر حلقے کے عوام کے مسائل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
922 total views, no views today



