مینگور ہ، واپڈکی مجوزہ نجکاری،حکومتی فیصلے خلاف ملازمین نے سڑکوں کا رخ کرلیا،فیصلہ واپس لینے تل احتجاجوں کاسلسلہ جاری رکھنے کا اعلان، ملک کے دیگر شہروں کی طرح گذشتہ روزمینگورہ سوات میں بھی واپڈا ہائیڈرویونین سوات سر کل کے ملازمین کا واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں سوات ڈویژن کے تمام ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ،زونل چیئرمین عمر عل باچا نے کہا کہ محکمہ واپڈا ملازمین کے خون پسینے کے بل بوتے پر آج ایک اعلیٰ مقام پر کھڑا ہے لیکن بدقسمت سے آج کا حکمران طبقہ اس قومی ادارے کو اوے پونے داموں فروخت کرنے پر تلے ہوا ہے اور واپڈا کی نجکاری کی آڑمیں خلاف سازش کررہاہے لیکن واپڈا کے تمام محنت کش سازشوں کے سامنے فولادی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور جب تک دم میں دم ہے تو کوئی مائی کا لعل واپڈا کی نجکاری نہیں کرسکے گا ، مظاہرین سے ڈویژنل چیرمین رفیع اللہ خان ، اربن سب ڈویژن کے چیئرمین عبدالغفور بابا ، مینگورہ سب ڈویژن کے چیئرمین ظفر علی ناز اور واپڈا کمپیوٹر کے چیئرمین عالمگیر خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم نے مرکزی ، صوبائی قیادت کی ہدایت پر وپڈاکے نجکاری کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے ، اور قائدین کے حکم پر لبیک کہیں گے۔
672 total views, no views today


