مینگورہ ، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں پولیس کے کامیاب کاروائیاں ، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار ، منشیات برآمد کرلی ، سرچ اپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں میں نقد انعامات تقسیم ، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افیسر عبداللہ خان کی خصوصی ہدایت پر سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر اپر ، دیر لوئر اور چترال میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار کرلیاگرفتار ہونے والوں میں پانچ غیر ملکی بھی شامل ہیں جن کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت کے مقدمہ درج کردیا گیا ہے اسی طرح اعلیٰ قسم کے پانچ کلو چرس اور دوسرے منشیات بھی برآمد کر لی ہے جبکہ مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر جہاں جوا کھیلنے جواریوں کو چھا پے کے دوران گرفتارکرکے ان سے پاکستانی کرنسی کے علاوہ بڑی مقدارمیں غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی ہے ، جبکہ مینگورہ شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں گزشتہ کئی مہینوں سے جوئے کا آڈہ چل رہاتھا ، ڈی ایس پی سٹی مینگورہ نے کاروائی کرکے باری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی جو داؤں میں پڑھے تھے برآمد کرلیا ، اس موقع پر نمایا کارکردگی دکھانے والے پولیس جوانوں میں انعامات تقسیم کی گئی ۔
658 total views, no views today


