مینگورہ(سوات نیوز)خپل کلی وال کاروان کا اجلاس،تنظیمی موراور فوری حل طلب مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی،عوامی سہولت کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے سمیت دیگراہم اقدامات بھی اٹھائے رہے ہیں، اس حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین فضل مولا خان جی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تھری کے تنظیم علاقے کے مسائل کے حل اورلوگوں میں موجود تنازعات کودور کرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے،عنقریب ایمبولینس سروس شروع کرنے سمیت دیگراہم اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے جس سے اہل علاقہ کو مقامی سطح پرمفت سہولت میسر آئے گی،انہوں نے کہاکہ تنظیم کی زیر طبع کتاب میں شہید ڈاکٹر عبیدپرویز کے بارے میں اقتباس لکھاجائے گا جس کی ذمہ داری محمد عالم کے سپردکی گئی جبکہ تنظیم کی رجسٹریشن کیلئے فراسس مکمل کرنے کا ٹاسک ایازبادشاہ کو دے دیا گیا،اجلاس میں دیگر امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور شرکاء سے مختلف معاملات میں رائے طلب کی گئی،شرکاء نے اہل ثروت اورمخیرافراد سے اپیل کی کہ وہ ضرورتمندوں کیلئے گرم کپڑوں،چادروں،لحاف وغیرہ جمع کرنے کی مہم میں تنظیم کا ساتھ دیں،اس موقع پرافرین خان،فداللہ خان، اخترعلی خان،بخت زمین خان،شیر عالم خان،ثناء اللہ خان اورتنظیم کے دیگر عہدیدار اور ممبران بھی موجود تھے۔
732 total views, 2 views today