مٹہ،مٹہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی۔ایک شدید زخمی کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا واقعہ جو الائی باندہ میں فور ویل ڈاٹسن کو پیش آیا جس میں ایک لڑکا مسمی حضرت اﷲ ولد فراموش شدید زخمی ہو کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ گاڑی میں موجود انکی والدہ بھی زخمی ہو ئی۔
دوسرا واقعہ بریم پل جہاں پر چند گھنٹوں کے دوران نیچے گر گئے۔ جس میں ایک موٹر کار ڈرائیور عمران جو پولیس رپورٹ کے مطابق شراب کے نشے میں تھا۔زحمی ہوا۔بعد میں تلاش کے بعد پولیس نے اُنکے کار سے شراب بھی بر آمد کر لی۔جبکہ دوسرا موٹر کار جو پل سے گر گیا تھا ۔ان میں تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے تمام واقعات میں رپورٹ درج کر لی۔
358 total views, no views today


