مینگورہ،گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس سعید خان ایڈوکیٹ ممبر بار کونسل کے درخواست پر بلایا گیا تھا ، اجلاس کی صدارت محمد ظاہر خان ایڈوکیٹ صدر سوات بار نے کی ، اجلاس میں وکلاء نے کثیر تعدا میں شرکت کی ، اجلا س امیر حسن ایڈوکیٹ کے تلاوت کلام پاک سے شروع ہو ، تلاوت کے بعد عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری سوات بار نے ایجنڈا ہاؤس کے سامنے رکھا ، جس پر سینئر اور جونیئر وکلاء نے بحث کی ، اجلاس میں سعید خان ایڈوکیٹ اور حق نواز خان ایڈوکیٹ ممبران بار کونسل نے تمام وکلاء کا شکریہ ادا کیا ، اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ / دارالقضاء کے مجوزہ تبدیلی پر بحث کی گئی اور تمام وکلاء نے موجودہ ہائی کورٹ بلڈنگ کسی اور جگہ منتقل کرنے کی شدید مخالفت کی اور متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی کہ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ / دارالقضاء کا موجودہ بلڈنگ بالکل درست اور صحیح ہے اور کسی طور پر بھی موجودہ ہائی کورٹ کسی دوسرے جگہ بلڈنگ منتقل نہیں ہونے دینگے ، اجلاس میں شمشیر علی خان سابق سول جج ، سجادانور ، رضاء اللہ ، حق نواز ، سلطنت خان ، اصغر علی ، یاسین خان اور دیگر وکلاء نے خطاب کیا اور تمام (ہاؤس )وکلاء نے موجودہ بلڈنگ کے بارے میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کی ۔
646 total views, no views today


