خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ تیز رفتار مو ٹر کا ر نے تین بچوں کچل ڈالا ایک جان بحق دو زخمی ٗ زخمی ہو نے والے بچوں میں ایک حالت نازک ٗجا ن بحق اور زخمی ہو نے والے بچوں کا تعلق ایک خاندان ہی سے ہے جن میں ایک کے حالت نازک بتا ئی جا تی ہے ٗ پولیس نے مو ٹر کا ر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
پو لیس ذرائع کے مطابق تحصیل مدین کے گا ؤں تیرات سے تعلق رکھنے والے عظیم خان اپنے ایک بیٹے اور تین نواسوں کے ہمراہ باغڈھیرئی آئے ہو ئے تھے جہاں سڑک کے کنا رے تیز رفتار مو ٹر کار نمبر1086 PSKKجو ڈرائیو ر بر کت علی ولد سرباز خان چلا رہا تھا نے چار بچوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں رحمت خان ولد گل کرم عمر 10سال جان بحق جبکہ رحمت اللہ ولد سید کرم اورعزیز احمد ولد عظیم خان زخمی ہو گئے جن کو شدید زخمی حالت میں سید وشریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا خوازہ خیلہ پولیس نے مو ٹر کا ر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
349 total views, no views today


