سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں پی ٹی ائی کی جانب سے 25 اکتوبر کو گراسی گراونڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کیلئے پارٹی کارکنان اور رہنماوں کی جانب سے تیاریاں زور وشور سے جاری تھی ، جبکہ اس جلسہ کی تیاری کیلئے سب سے زیادہ پی کے 4 کے ایم پی اے عزیز اللہ خان متحرک دکھائی دے رہے تھے، مگر اچانک منگل کے روز سوشل میڈیا پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان سامنے ایا جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس جلسہ کے حوالے سے پارٹی تنظیم کے اندر شدید اختلافات تھے۔ اور تمام ایم پی ایز ایک طرف دکھائی نہیں دے رہے تھے، سوشل میڈیا پر پوسٹوں میں یہ بھی سامنا ایا تھا کہ یہ جلسہ ایم پی اے عزیز اللہ گران کرنے جارہا تھا جبکہ باقی ایم پی ایز اس میں مہمان کے طورپر شرکت کرتے، اس بات پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے ائےاور جلسہ منسوخ کیا گیا ، اب کارکن تذبذب کے شکار دیکھائے رے رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر اب بھی ایسے پوسٹ شیئر کئے جارہے ہیں کہ نیشنل کمانڈاپریشن سنٹر کی جانب سے این او سی ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے جیسے ہی این او سی مل جائے گی جلسہ منعقد کرایا جائیگا
1,309 total views, no views today



