کالام، خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے پی کے پچاسی اورڈپٹی پارلیمانی لیڈر سید جعفر شاہ نے حکومت سے طوفانوں اور بارشوں سے گرے ہوئے درختوں سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ جس پر صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق عمر نے نوٹس لیتے ہوئے جلد فیصلہ سنانے کی یقین دہانی کی۔ واضح رہے کہ اپر سوات کے مختلف علاقوں میں طوفان اور باشوں سے گرے ہوئے اربوں روپے کے درخت سڑکوں اور مختلف جگہوں پر غیر محفوظ پڑے ہوئے ہیں ۔ جس پر حکومت نے ٹمبر مارکیٹ لے جانے کی پابندی لگانے کی وجہ سے اربوں مالیت کے درخت بوسیدہ ہوکر ناکارہ ہورہے ہیں۔سید جعفر شاہ نے اجلاس کو بتایا جہ جنگل سے اربوں روپے کے لکڑ سڑکوں پر پڑے ہیں جو بوسیدہ ہونے کا اندیشہ ہے، لہذا حکومت فوری طور پر اس کا طریقہ کار وضع کرکے مارکیٹ لانے کی اجازت دے دیں تاکہ اربوں کا نقصان ہونے سے بچ جائیں۔
736 total views, no views today


