مینگورہ(سوات نیوز)بڑھتی مہنگائی،بے رز گاری اور دیگر مسائل نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے،حکومت قوم کو خالی خولی نعروں سے ورغلارہی ہے،لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے ان کے حال پر کسی کو ترس نہیں آتا،ان خیالات کا اظہار سیدوشریف کے سابق نائب ناظم اور سرگرم سماجی کارکن عزیزالحق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے،انہوں نے کہاکہ عوام نے جو مہنگائی موجودہ دور میں دیکھی وہ اس سے قبل کسی بھی دور میں نہیں دیکھی،روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ ہورہاہے جس کے سبب عوام کی قوت خرید جواب دینے لگی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو سستے انصاف اورمناسب وارزاں نرخوں پر اشیائے صرف کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا اسے پوراکرنے میں ناکام ہوگئی ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت بازاروں میں سبزیوں،دال،چینی،آٹے،گھی اور دیگر اشیاء کے نرخوں کی وجہ سے غریب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اوراگر کچھ عرصہ تک یہی صورتحال اسی طرح برقراررہی تو عوام خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپراشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی کرکے عوامی مشکلات اور پریشانیوں کا خاتمہ کرے بصورت دیگر وہ سڑکوں کا رخ کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
866 total views, 2 views today