سوات (سوات نیوز) صفائی مہم کے سلسلے میں محکمہ واسا کے خاکروبان اور پروبیشن آفیسر رضا محمد نے زیر پربیشن ملزمان کے ذریعے ججز کے بیچلر ہاسٹل گلکدہ اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی کی اور اساتھ ہی شجر کاری بھی کی، جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع قاضی سوات شعیب خان، سرکارنی سینئر سول جج (ایڈمن)سوات عبدالسلام خان، انچارج انگلش برانچ اور دیگر شرکت کی، اس دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ضلع قاضی سوات شعب خان، سینئر سول جج ایڈمن سوات عبدالسلام خان سرکارنی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر سوات سید نعیم خان اورپروبیشن آفیسر سوات رضا محمد نے بیچلر ہاسٹل کے حدود میں مختلف اقسام کے پودے لگائیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات نے موجودہ افراد کو صفائی ستھرائی کی آفادیت، ماحول کو صاف رکھنے اور شجر کاری پر زور دیا اور جملہ موجود افراد کی کوششوں اور کارکردگی کو سراہا۔
718 total views, 2 views today