مینگورہ،دریائے سوات کی خوبصورتی ختم کرنے کیلئے لینڈ مافیا ‘قبضہ مافیا اور بااثرافراد نے دریائے سوات میں پانی کی کمی لینڈ مافیا ‘قبضہ مافیا کی چاندنی ‘ دونوں اطراف پر غیر قانونی تعمیراتی کام عروج پر ۔ انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں مسلسل پانی کی کمی اور خشک سالی کی وجہ سے دریائے سوات کے پانی کی سطح انتہائی کم ہوچکی ہے ۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا نے لنڈاکی سے لیکر بحرین تک اور فضا گٹ سے لیکر منگلور تک بڑے پیمانے پر دونوں اطراف سے غیر قانونی تعمیراتی کامیں شروع کر دی ہے۔ مینگورہ بائی پاس والوں نے تو دریائے کے درمیان میں بنیادیں کھودنی شروع کر دی ہے۔ اس غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں اتنا اضافہ اور شدت سے کررہے ہیں۔ کہ دن رات کام جاری ہے۔ انتظامیہ نے آنکھیں بند کرکے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی ہے۔ جبکہ گرمیوں میں دریائے سوات کے پانی میں اضافے کے ساتھ ہی وہ یہ غیر قانونی آبادیاں بہہ کے لے جاتے ہیں۔ جو پھر چیخ وپکار شروع کر دیتے ہیں۔
666 total views, no views today


