سوات(سوات نیوز)سوات کے تاجروں نے سستا بازار سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا،انتظامیہ سے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا اعلان،سستا بازار سنسان پڑ گیا،سوات میں انتظامیہ کی جانب سے ٹی ایم اے پلازہ میں سستا بازار لگا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات کے تاجروں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ہوا جس میں کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی اس موقع متفقہ طور پر سوات تاجر برادری نے تحصیل بابوزی کے سستا بازار سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ سوات انتظامیہ تاجروں سے کسی قسم کی تعاون نہیں کر رہی ہے اور ڈپٹی کمشنر صوبائی حکومت کے پالیسی کے برعکس گزشتہ ڈھائی سالوں سے سوات میں تعینات ہے اور تاجروں کیلئے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا ہے جس سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور اسلئے تاجر برداری سوات انتظامیہ کے نااہلی کے وجہ سے سستا بازار میں شرکت نہیں کریگی اورمکمل بائیکاٹ کررہی ہے انہوں نے خپل وزیر اعلی محمود خان سے خصوصی مداخلت کا بھی مطالبہ کیا،تاجروں کے بائیکاٹ کے بعد سستا بازار میں ٹماٹر اور اٹے کے علاوہ کچھ موجود نہیں ہے اور سستے اشیاء کی تلاش میں انے والے عوام مایوس لوٹ رہے ہیں۔
1,026 total views, no views today



