سوات(سوات نیوز) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹوپسین میں گھر کے چھت پر سوکھی گھاس پر اگ لگنے کی اطلاع، ریسکیو 1122 کے مطابق گاوں ٹوپسین میں سوکی گھاس میں اچانک اگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے اگ نے پورے گھر اور مویشی خانے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا،اطلاعات کے مطابق اگ بجلی کی شارٹ سے لگی تھی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز اور 3 فائر ویکل موقع پر پہنچ گئ،اور
جوانوں نے گھر کے افراد اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے اگ کو قابو کر لیا
831 total views, no views today
Comments



