خوازہ خیلہ،گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ میں SST اساتذہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں تمام اساتذہ نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ، ایس ایس ٹی اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے پر تمام اساتذہ نے صوبائی حکومت و خصوصاخیبر پختون خواہ اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ اور دیگر ممبران اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، اجلا س سے اقبال احمد ، جنرل سیکرٹری SST سوات، ذکریا باچا سرپرست مڈل سکولز ایسوسی ایشن ضلع سوات اور ملک اختر علی خان صدر نے خطاب کیا ، اور اساتذہ کے اتحاد واتفاق پر زور دیا ، اجلاس میں ایس ایس ٹی اساتذہ کے کابینہ تشکیل دے دی گئی ، جس میں صدر مکرم خانSST ہائی سکول آسالہ، جنرل سیکرٹری عمر عالمSST ہائی سکول شالپین ،نائب صدر حشمت علی خان SST ہائی سکول جانو ، فنانس سیکرٹری نواب علی ہائیر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ پریس سیکرٹری عبد الرحمٰن ہائیر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ منتخب کئے گئے ۔
878 total views, no views today


