سوات ، ہمارے گناہوں کیوجہ سے خشک سالی جاری ہے ،یا اللہ باران رحمت برسااہمارے بڑے اور چھوٹے گناہ معاف کردے ،سوات سمیت ملک بھر میں امن بحال کرے ،کثیر تعداد میں لوگوں نے باران رحمت کیلئے ہفتہ کے روز گراسی گراؤنڈ میں نماز استسقاء ادا کی، مفتی اکبر علی نے خطبہ بھی پڑھایا اور اجتماعی دعا بھی کی ،لوگ گڑ گڑاکر روتے رہیں،سخت سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دو بجے گراسی گراؤنڈمیں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی ،جسکی امامت مفتی اکبر علی نے کی نماز کے بعد خطبہ پڑھایاگیا اور اجتماعی دعا بھی کی گئی ، جبکہ اس موقع پرلوگ گڑ گڑا کر روتے رہیں ،یا اللہ ہمارے بڑے اور چھوٹے گناہوں کو معاف کردے ،ہم پر باران رحمت بھی برسا دے ،ہمارے گناہوں کے وجہ سے جانور ہمیں بد دعائیں دی رہی ہیں ،اگر ہمارے نیت صاف ہوتے تو ہم پر باران رحمت برس رہے تھے ،ہمارے گناہوں کیوجہ سے خشک سالی بھی جاری ہے ہیں ،ہم لوگ پانچ وقت کے نماز کے پابند ہوتے اور ہر وقت استغفار پڑھ رہے تھے،تو ہم لوگوں پر اللہ تعالی کی عذاب کبھی بھی نازل نہیں ہوتی ،ہم لوگ دعا ئیں مانگ رہے ہیں لیکن وہ قبول نہیں ہوتی ،یہی وجہ ہے کہ ہمارے نیت صاف نہیں ہے ،اللہ تعالیٰ ہما رے نیتوں کو بھی صاف کرا دے اور ہم پر اپنی نعمتیں برسادے ،بارش بھی برسا دے ،نماز میں سیا سی وغیر سیا سی لوگ بھی شریک تھے۔
736 total views, no views today


