سوات، معصوم بچوں کو سورہ میں دینے والے واقعات میں اضافہ نام نہاد ہیومن رائٹس تنظیموں اور خاص کر خواتین کے حقوق پر کھانے والے اربوں روپے این جی اوز والوں کیلئے لمحہ فکر یہ ہے۔واقعہ رونما ہو نے کے بعد مگر مچھ کے آنسو کے طرح چند آخباری بیانات جاری کر کے یا نام نہاد سمینار ز منعقد کرکے ضلع سوات کے دور دراز علاقوں میں انکا کو ئی نام ونشان نہیں۔مٹہ تحصیل میں متعدد سورہ کیسوں کے واقعات انکا منہ پولتا ثبوت ہے۔کیونکہ جب سے ہیومن رائٹس کے نام پر مختلف تنظیمں اور این جی اوز بن چکے ہیں۔تو خواتین کے خود کشیوں ،تشدد اور معصوم بچیوں کو سورہ میں دینے کے کیسوں اور واقعات میں سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔اور اسکا زندہ مثال تحصیل مٹہ میں رونما ہو نے والا حالیہ سورہ کا واقع اور خواتین کے خود کشیاں یا قتل کر نا ہے۔جسمیں انکوائریاں ہو تی ہیں اور آگے جا کر سرد خانے کے نظر ہو جاتے ہیں۔
694 total views, no views today


