سوات(سوات نیوز)سوات میں ایک بڑا ابی منصوبہ مکمل ، 907 ملین روپے کی لاگت سے شمی زئی ایریگیشن سکیم مکمل کرلی گئی ہے، جس کا افتتاح وزیرا علیٰ محمود خان نے باقاعدہ کردیا ، اس سکیم سے ساڑھے پانچ ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی ۔اسمنصوبے سے باغ ڈھیری، اشاڑی، سمبڑ اور خراڑے سمیت متعدد دیہات کیلئے بہت زیادہ مستفید ہونگے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے مٹہ اور خوازہ خیلہ کو سوئی گیس کے فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔جو دو ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے جون 2021 میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے سے علاقے کی تقریبا ایک لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزیر محب اللہ خان، ڈیڈک چئیرمیں سوات فضل حکیم بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔
1,274 total views, no views today
Comments



