سوات، سوات بھر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ مینگورہ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔ سوختی لکڑی ‘مائع گیس کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ‘ سوات شہر ناپرسان بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات بھر کے تمام تحصیلوں گاؤں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گئی ہے‘ جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی جہنم بن گئی ہے۔ گرمیوں میں ہونے والے لوڈشیڈنگ کی ریکارڈ توڑ دی ہے۔ سوات کے بدقسمت عوام کو پتہ نہیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔ اسی طرح مینگورہ شہر کے اکثریتی علاقوں میں گیس گزشتہ ایک مہینے سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گیس بندش کی وجہ سے سوختی لکڑی اور مائع گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سوات شہر ناپرسان شہر بن گیا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں کہ شہریوں کے ساتھ کس قانون کے تحت یہ ظلم کیا جارہا ہے۔ مرکزی وصوبائی حکومتیں اس سلسلے میں مداخلت کرکے گیس وبجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کو چھٹکارا دلادیں۔ واضح رہے کہ سوات بھر اور مینگورہ شہر میں گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگوں 100فیصد ہے۔ اگر ان دونوں محکموں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو مجبوراً دوسرے ضلعوں کی طرح بل نہ دینے کا سلسلہ یہاں پر بھی شروع کردیا جائیگا۔ اور دونوں محکموں کے ریوینیو تباہ ہو جائیں گے۔
628 total views, no views today


