مینگورہ، تحصیل کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی شگئی کے رہائشی خونہ گل نے کہاہے کہ میری گیارہ سالہ بیٹی کو مسلح ملزمان نے دن دہاڑے اغواء کیا،کبل پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی،ایک ملزم گرفتار ہواجبکہ دیگرتاحال روپوش ہیں،حکومت اوردیگراعلیٰ حکا م میری بیٹی کو برآمد کرکے ملزمان کو سخت سزادلائیں،اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بارہ دن قبل میری گیارہ سالہ بیٹی ثمینہ چشمے سے پانی لارہی تھی کہ اس دوران مسلح ملزمان نصیب زادہ ،عبداللہ وغیرہ نے اسے اغواکیایہ ملزمان آپس میں رشتہ ہیں،انہوں نے کہاکہ واقعہ کی رپورٹ کبل پولیس اسٹیشن میں درج کرائی مگر تاحال صرف ایک ملزم گرفتارہواجبکہ باقی روپوش ہیں،انہوں نے کہاکہ بیٹی کے اغواء کے بعدپورااہل خانہ شدیدپریشانی میں مبتلا ہے ،بیٹی کی تلاش میں دردرکی ٹھوکریں کھاتے پھررہے ہیں مگر اس کا کوئی پتہ نہیں چلا،انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے لہٰذہ حکومت اوردیگراعلیٰ حکامیری بیٹی کو بازیاب کرکے ملزموں کو کڑی سے کڑی سزادلاکرہمیں انصاف فراہم کریں۔
720 total views, no views today


