مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرزکمیٹی نے ضلعی تنظیم پرعدم اعتما دکرکے نئی تنظیم اورخودساختہ تنظیم ہٹاؤ پارٹی بچاؤ تحریک کا اعلان کردیا ،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم خان،فاروق خان،تاج محمداورافضل خان نے کہاکہ پارٹی قائدین نے ورکروں کے ساتھ مشاورت کے بغیر ضلعی تنظیم کا اعلان کیا ہے جو کارکنوں کوسی بھی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ جن لوگوں کو عہدے دئے گئے ہیں انہوں نے ہمیشہ پارٹی کی مخالفت کی اورپارٹی ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے،
کہاکہ ڈرائنگ روم کی سیاست قبول نہیں جس سے وکروں میں مایوسی پھیلے گی کہاکہ مرکزی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ سوات کی تنظیم کو فوری طورپر ختم کرکے کارکنوں کی مایوسی کاخاتمہ کریں اس موقع پر کارکنوں کی مشاورت سے ضلع سوات کیلئے ذیل کابینہ عمل میں لایا گیا سلیم خان صدر،محمدخان سینئر نائب صدر،فاروق خان جنرل سیکرٹری ،زاہدالحق نائب صدر،اکبرحسین سرتیزخان نائب صدر،فضل رحیم بابو کو افس سیکرٹری مقرر کیاگیا،
676 total views, no views today


