سوات،قلعہ بیش بنڑ روڈ پر ٹھیکیدار تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر غائب ،ٹھیکیدار روڈ کے تعمیراتی کیلئے لایا گیا سامان واپس لے گئے ،جگہ جگہ کھدائی سے روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ،ہر طرف گرد وغبار پھیلنے لگی ،سینکڑوں لوگ گرد وغبار سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سوات منگلور پی کے 81 کاعلاقہ قلعہ بیش بنڑ روڈ پر ٹھیکیدار تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگئے ہے ٹھیکیدار روڈ کے تعمیراتی کیلئے لایا گیا سامان واپس لے گئے ہیں جگہ جگہ کھدائی سے روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ہے ،ہر طرف گرد وغبار پھیلنے لگے ،سینکڑوں لوگ گرد وغبار سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں سڑک ٹریفک کی بلکل قابل نہیں رہا ہے ،سڑک کے کٹائی سے ندی نالے خراب ہو گئے ہیں جس کیوجہ سینکڑو ں ایکڑ زمینوں کو پانی کی سپلا ئی بھی بند ہو گئی ہیں اور گاڑیوں کے مالکان اور عوام سڑک کی خراب صورتحال سے سخت پریشان ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے محکمہ سی این ڈبلیو حکام کی گڈ جوڑ سے کام تعطل کا شکار ہے پی کے 81 ایم پی اے نے بھی معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے ایم پی اے موصوف ہر وقت اس روڈ پر بیش بنڑ جاتے ہے لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود کام مکمل نہیں ہو سکا ہے علاقے کے عوام سید جاوید علی ،خکلے ،اقبال سید ،عقیل شاہ ،عبدالبصیر ،خادم شاہ وغیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے اس روڈ کی تعمیراتی کام کی منظوری ہو گئی تھی جس پر تعمیراتی کام بھی انتخابات سے پہلے شروع ہو گیا تھا لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود یہ روڈ تعمیرنہیں ہوسکا ہے متعلقہ ٹھیکیدار ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اب تو ٹھیکیدار نے کام مکمل بند کردیا ہے اور علاقے سے غائب ہو گیا ہے روڈ انتہائی خراب ہو گیا ہے جگہ جگہ کھدائی کے وجہ سے ٹریفک کی قابل نہیں ہے گرد وغبار کے وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں تعمیراتی کام کے دوران ندی نالوں کی کٹائی سے کئی ایکڑ زمینوں کو پانی کی سپلائی بھی بند ہو گئی جس سے زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی ایکڑ زمین کا فصل خراب ہورہا ہیں روڈ پر ہر چند قدم کے فاصلے پر کلوٹ بنایا گیا جس سے گزرنا مشکل ہے اس روڈ کے ساتھ شروع ہونے والے سڑکوں کی تعمیراتی کام مکمل ہوگئی ہیں لیکن بد قسمتی سے یہ سڑک کی ابھی تک تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا ہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور ملاکنڈڈیژ ن انتظامیہ کے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ قلعہ بیش بنڑ روڈ پر تعمیراتی کام کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ سی این ڈبلیوکے حکام کے خلاف کارروائی کیا جائے بصورت دیگر علاقے کے سینکڑوں عوام سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کرینگے ۔واضح رہے کہ مذکورہ روڈ کی تعمیراتی کام سابق حکومت کے دورر میں منظو ر ہو گیا تھا جس کی تعمیراتی کا م کیلئے 16کروڑ روپے سے زائد کا فنڈز ریلیز ہو گیا تھا یہ فنڈ ز جاپان کی عوام صوبائی حکومت کو دیا گیا تھا عام انتخابات سے پہلے مذکورہ روڈ کی تعمیراتی کام کا افتتاح سابق ایم پی اے نے کیا تھا ۔
914 total views, no views today


