مینگورہ ،پیپلزپارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری روح الامین لالا نے کہا ہے کہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو شوکاز نوٹس بھیجا ہے۔ پارٹی میں اپنا منشور اور آئین ہے۔ جس کی پاسداری ہر ورکرکا فرض ہے۔ سازشی عناصر کا پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ضلعی کابینہ پارٹی منشور کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف پارٹی میں آئین کے مطابق کارروائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سوات پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری روح الامین لالا نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی آئین کی جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اور جن کارکنوں یا ورکروں نے پارٹی کی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی آئین اور اصولوں پر مبنی پارٹی ہے۔ اس میں سازشی عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ضلعی کابینہ پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
676 total views, no views today


