بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف اور علاقہ گورتئی کے عوام نے این ایچ اے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مظاہر ین نے کہا کہ این ایچ اے والوں نے روڈ کی تعمیر کے آڑ میں علاقے کے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے ۔مین شاہر اہ پر کسی بھی جگہ نالیاں اور کلوٹ کا نام و نشان نہیں ہے ۔اگر بروقت نالیاں اور کلوٹ کی تعمیر نہ ہوئی تو یہ شاہراہ دو بارشوں کا مقابلہ بھی نہیں کر سکے گاجبکہ دوسری طرف علاقے کے عوام کو بارشوں کے پانی کے ناقص اب نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات اور مالی نقصان ہو گا ۔نالیاں اور کلوٹ نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں کے قبرستانوں میں متعدد قبریں زمین بو س ہو رہے ہیں ۔اس طرح کے تعمیراتی کام ہمیں نامنظٖور ہیں اگر این ایچ اے والوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو مین شاہراہ کو نامعلوم مدت کے لئے بند کرکے شاہراہ پر کام بن کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی مین پی ٹی آئی کے کارکن جن میں داود خان ،ممتاز،مراد کے علاوہ گاؤں کے لوگوں نے این ایچ اے کے ناقص کارکردگی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بلاک کردیا اور این اے ایچ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہر ین نے کہا کہ این ایچ اے والوں نے مین شاہراہ پر تعمیراتی کام کے آڑ میں علاقے کے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔کئی ماہ گذر گئے اور ایک کلو میٹرروڈ بھی تعمیر نہ کر سکا ۔اور روز انہ صحیح سلامت سڑک میں کھدائی شروع کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تعمیراتی کام ہمیں منظور نہیں ہے کیونکہ ریاست سوات کے دور کی نالیاں اور کلوٹ بن پڑے ہیں اور اب اس تعمیراتی عمل میں مذکورہ نالیاں اور کلوٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام اور قومی خزانے کو کروڑو ں روپوں کا نقصان ہو گا کیونکہ نکاس اب نہ ہونے کی وجہ سے نیا بنے والی شاہراہ ایک بارش بھی مقابلہ نہیں کر سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے والوں کی طرف سے کوئی پانی کا چڑکاؤ نہیں کیا جاتاگردوغبار کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریاں عام ہو چکی ہے ۔مظاہر ین نے مرکزی حکومت اور این ایچ اے کے اعلی ٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد شروع کیا جائے ور نہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ساری ذمہ داری محکمہ این ایچ اے پر عائد ہو گی ۔
808 total views, no views today


