مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی فضل حکیم خان کی صدارت میں ڈی سی افس میں اعلیٰ سطح اجلاس، مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے منصوبہ کا آغاز پہلے مرحلے میں شہر کے بازروں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، چوراہوں کی خوبصورتی ، فٹ پاتھ کی تعمیر ، بجلی اور ٹیلی فون کے کمبوں کو ہٹانا ، پبلک لیٹرین کے تعمیر کی منظوری دی گئی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی افس میں اعلیٰ سطح اجلاس چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فض حکیم خان کے زیر صدارت منعقد کیا گیا ، اجلاس میں تمام سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر اور اے سی بابوزی اشفاق احمد بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مینگورہ شہر میں پبلک بیت الخلاء ، پارکنگ ، چوراہوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر کو اخری شکل دے دی گئی ، جبکہ چوکوں میں سیگنل لگانا، سٹریٹ لائٹس کی تنصب بھی شامل ہے ، جبکہ شہر کے داخلی راستوں میں سائن بورڈ لگائے جائیں گے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مینگورہ شہر اور گرد نواح کو خوبصورت بنانے کیلئے فنڈز فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے افسران بالا پر زور دیا کہ تمام محکموں کے اہلکاروں کو فوری طور وابستہ طرقیاتی کاموں کے بارے رپورٹ تیار کرکے پیش کریں ، انہوں نے کہا کہ عمی کام کی ضرورت ہے ، اجلاس میں لوکل کمیونٹی کے طرف سے حاجی رسول خان ، اخترخان ایڈوکیٹ اور چیئرمین سوات پریس کلب رشید اقبال بھی شریک ہوئے ، ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ ہم سب ملکر شہر کی خوبصورتی اور عوام کے مسائل حل کریں ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام افسران بالا اپنا کردار ادا کریں ۔
764 total views, no views today


