مینگورہ، سوات بھر میں ٹرانسپورٹرز برادری نے سرکاری کرایہ نامہ مسترد کردیا ،ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال جاری ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق صوبائی اورضلعی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سوات میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا اور اس پر عملددرآمد کے لئے تما م ٹرانسپورٹرز کو باقاعدہ کرایہ نامے بھی جاری کردیئے گئے تھے تاہم مینگورہ ،خوازہ خیلہ اور کالام کے مابین چلنے والے فلائنگ کوچ ڈرائیور ز یونین نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیاتھا اور اْنہوں نے کرایوں میں کمی نہ کرنے اعلان کردیا تھا۔اس سلسلے میں اْنہوں نے گزشتہ روز پہیہ جام ہڑتال کی جس کی وجہ سے کالام ،مینگورہ اور خوازہ خیلہ آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
844 total views, no views today


