مینگورہ، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ رینج عبداللہ خان نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے مشترکہ ذمہ داری ہے کہ جہاں کہی سماج دشمن عناصر سرکوبی کے لئے مشترکہ ذمہ داریاں پوری کریں، ہمارے اولین ترجیح ہے کہ سرکاری سکولوں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی مکمل سیکورٹی فراہم کریں تاکہ مستقبل کے معمار پر امن ماحول میں تعلیم حاصل کرسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز پیر دو درجن سے زائد سکولوں کے معائنے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر بھی موجود تھے ، آرپی او عبداللہ خان نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں ، واک تھروگیٹ ، گاڑیوں کے لئے علٰحیدہ پارکنگ ، وزٹررجسٹرزاور باونڈری وال کا بندوبست کریں تاکہ دہشت گردوں کو موقع نہ مل سکے اور بر وقت ان کے خلاف عملی کاروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس سمیت ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد کی جاتی ہے اور جب تک ہم اپنے ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے تو اسی طرح واقعات ہوتے رہے گے ، دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے میرے تمام عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس سلسلے ہمارے دفاتر کے دروازے کھلے ہیں عوام کے مشوروں ، رہنمائیوں کے ہمیں ضرورت ہیں ، تاکہ ملک سمیت اور خصوصاً ہمارے علاقے میں پھیلے ہوئے فساد کو ختم کرسکے، اس سلسلے میں تمام افراد کو اپنے ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا موجودہ دورہ اس سلسلے کے ایک کھڑی ہے کہ طلبہ و طالبات بلاخوف اپنے تعلیمی سلسلہ جاری رکھے ۔
598 total views, no views today


