سوات، سوات کے سیاحتی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش وبرفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مینگورہ شہر میں بدھ کے صبح ہی سے موسم ابر الود تھا ، اسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے، عصر کے وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جو رات دیر تک وقفے وقفے سے جاری رہا، جبکہ سوات کے سیاحتی اور پہاڑی علاقوں کالام، مالم جبہ ، بحرین، اتروڑ، مٹلتان اور مہوڈنڈ کے پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،
برفباری کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سیاحتی علاقوں کی سڑکیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، دوسری طرف برفباری اور بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سوات میں سردی کی لہر میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔
431 total views, no views today
Comments


