سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام )پاکستان سمیت دنیا میں ہر سال پہاڑوں کا عالمی دن آج 11 دسمبر کو منایا جائیگا ۔ پہاڑوں کا عالمی دن منانے کا آغاز گیارہ دسمبر 2002ء میں کیا گیا اور یہ دن مناتے ہوئے دنیا بھرمیں پہاڑوں کی حالت بہتر بنانے اوران کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا جاتا ہے ۔پاکستانیوں کے لئے یہ امر قابل اطمینان ہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو ( 8611 میٹر) اور نو ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت ( 8126میٹر) سمیت 8ہزار میٹر سے بلند1 4اولین چوٹیوں میں سے 5پاکستان میں ہیں۔ عالمی سطح پر ہر سال 5کروڑ سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں تاہم اس کی قیمت پہاڑی علاقوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی صورت میں چکانی پڑ رہی ہے ۔
570 total views, no views today
Comments



