سوات(سوات نیوز)فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر ممبر صوباٸی ونومنتخب صدر تحریک انصاف ضلع سوات میاں شرافت علی نے تحصیل باربحرین کی وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سربراہی میں موجودہ صوباٸی حکومت وکلابرداری کی مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل کرریے ہیں انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمپلیکس بحرین کی تعمیراتی کام کا آغاز جلد ہوگا. ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں اور وکلابرادری جو کہ معاشرہ کی باشعور طبقہ ہیں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے.
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ صدر تحصیل باربحرین سید اقبال شاہ نے علاقہ میں ترقیاتی کاموں پر ممبر صوباٸی اسمبلی میاں شرافت علی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا خصوصی شکریہ اداکیا.انہوں نے تحریک انصاف ضلع سوات کی صدارت ملنے پر ممبر صوباٸی اسمبلی میاں شرافت علی کوتحصیل بار بحرین کی جانب سے مبارک باد دی اور تحریک انصاف کی قیادت کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے اس علاقہ کو عزت بخشی.
729 total views, no views today



