سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کےعلاقے کوکارئی میں دو روز قبل گھر سے لاپتا نوجوان کی لاش مل گئی۔ نامعلوم افراد نے تشدد کرکے نوجوان کو قتل کیا ہے۔ایس ایچ او کوکارئی روشن علی کے مطابق اخترعلی ولد علی اختیار سکنہ کُلیا (کوکارئی) دو روز قبل گھر سے لاپتا ہوگیا تھا، جس کی لاش گذشتہ روز قریبی چشمہ سے ملی۔ اخترعلی کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کیا ہے۔ وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی
1,810 total views, no views today
Comments



