سوات(سوات نیوز)سوات کی برف پوش وادی ملم جبہ میں اسکی انگ گالا کا میلہ سج گیا۔ مقامی بچوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
سطح سمندر سے 9ہزار 2سو فٹ کی بلندی پرواقع وادی ملم جبہ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے اسکی انگ گالا کا میدان سجادیا گیا۔ برفیلے کھیل میں ملم جبہ سے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد بچوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ ننھے کھلاڑیوں نے مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم بھی دہرایا۔
حسین وادی میں آسمان سے روئی کی مانند سفید خوبصورت گالے گرے، تو سیاح خوشی سے پھولے نہ سمائے اورخوب بھنگڑے ڈال کر یخ ماحول کو خوب گرما دیا۔
یواین ڈی پی اور محکمہ سیاحت کے منتظمین کاکہناتھا کہ سردیوں میں وادی میں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ برف پوش وادی میں ننھے کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاکر وطن سے والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔
1,781 total views, no views today



