مینگورہ،آل فلائنگ کوچ اوربکسہ یونین کے صدر اکبر علی خان اور دیگر عہدیدار وں نے کہا کہ مینگورہ کے ٹرانسپورٹ سٹینڈوں میں ڈرائیوروں سے کوئی اضافی شرح وصول نہیں کی جارہی ہے اور گاڑیوں کی نمبر بھی میرٹ کے مطابق آتی ہے ، مفادپرستوں، شرپسندوں کی بھتہ خوری ختم ہوگئی ہے اسلئے وہ اپنی بھتہ خوری کی بحالی کیلئے احتجاج پر اتر آئے ہیں ،نئے ٹھیکداری نظام سے ہم مطمئن ہیں ، مفاد پرستوں کی پہیہ جام ہڑتال سے ہی را کوئی تعلق نہیں اس دن سوات کے تمام فائنگ کورچ اور دیگر گاڑیاں سروس جاری رکھے گی
،ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ سٹینڈوں کا پر امن ماحول خراب کرنے والے عناصر خلاف قانونی کارروائی کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بونیر ٹرانسپورٹ سٹینڈ کے صدر پردل خان ، سلیم خان ، انورعلی مدین سٹینڈ کے صدر محمد انور اور دیگر فلائنگ کوچ اور بکسہ ڈرائیور بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ، عہدیداروں نے مزید کہا کہ جب سے ٹرانسپورٹ سٹینڈوں کا نظام میونسپل کمیٹی نے سنبھالاہے تو اس دن سے ٹرانسپورٹروں نے سکھ کا سانس لے لیا ہے ، مینگورہ جنرل بس سٹینڈ میں ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کی طرف سے سواریوں کی پکٹر دھکٹر اور نمبر حاصل کرنے کیلئے ڈرائیوروں کے آپس کے جھگڑے ختم ہوچکے ہیں اور ہر گاڑی کو پہلے آئے پہلے پائے کے فارمولے کے مطابق نمبر دی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈرائیوران غنڈہ ٹیکس اور بھتہ دینے سے چھٹکارا حاصل کرچکے ہیں لیکن مفاد پرست عناصر اپنی بھتہ خوری دوبارہ شروع کرنے کیلئے مینگورہ کے ٹرانسپورٹ سٹینڈوں کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں ، اخباری بیانات کے ذریعے ہمیں اور ضلعی انتظامیہ کے لئے ذہنی تناؤ پیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ڈرائیوران مفاد پرستوں کے چالوں میں آنے والے نہیں ہم سے کسی بھی سٹینڈ میں شرح سے زیادہ وصولی نہیں کی جاتی اور نہ ہی شرح میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل بس سٹینڈ اور دیگر سٹینڈوں کا پر امن ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کریں تاکہ سوات کے ٹرانسپورٹ سٹینڈ وں کاپر امن ماحول خراب ہونے سے بچ سکے ۔
641 total views, no views today


