سوات( سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک میں میاں نواز شریف کی جرات مندانہ اور تاریخی اقدامات کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا، مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کیخلاف خونی جنگ لڑی اور فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، قوم اپنے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عظیم قربانیاں دیں، اے پی ایس سانحے نے دہشت گردی کیخلاف پوری قوم کو متحد کیا،آج کا دن پاکستان پر قیامت صغریٰ کا دن تھا، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے بعد اب موجودہ نالائق اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے بھی عوام کو خطرات لاحق ہے فروری میں سینٹ الیکشن کرانے کی اطلاعات جعلی حکومت کی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے،جو کہتا تھا کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا، یہ بھاگ دوڑ بتارہی ہے کہ جعلی حکومت کو فرق بھی پڑ رہا ہے اور انہیں ڈر بھی لگ رہا ہے،مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوا، عوام نے گو نیازی گو کا ملک گیر نعرہ لگادیا ہے،جعلی حکومت پی ڈی ایم جلسے سے اتنی خوفزدہ ہوئی کہ بیانات اور پریس کانفرنسزختم نہیں ہورہیں،حکومت کے بیانات بتارہے ہیں کہ انہیں گھر جانے کی بہت جلدی ہے،
ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت اور سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی پر رنج و غم کا اظہار اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے کیا اس دن قوم کو بہت بڑا غم اور دکھ ملا تھا، غم زدہ والدین کے دکھ کو بھول نہیں سکتا اس دن کو اس لئے بھی بھول نہیں سکتا کہ مجھ پر دہشت گردوں نے حملہ کیاتھا، میرے کئی ساتھی اس میں زخمی ہوئے تھے دہشت گردی نے پاکستان کی خوشیاں، معیشت کی ترقی اور سکون چھین لیاتھاوزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جراتمندانہ اور تاریخی اقدام اٹھایا نوازشریف کی دانشمندی سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر آگئی،یہ ایک بیانیہ تھا جس کی وجہ سے پوری قوم نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی،مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف خونی جنگ لڑی،قوم اپنے شہدائکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالم حکومت کا مظلوم عوام پر ایک اور ظالمانہ حملہ اور ظلم ہے، 2018 والی قیمتیں واپس لائی جائیں،عمران نیازی نے 46 روپے لٹر پٹرول دینا تھا، اب اسد عمر بھی استفی دینے کی غیرت دکھانے کو تیار نہیں،آج عوام مہنگائی، بے روزگاری،کورونا سے مررہی ہے، عمران نیازی پالتو جانوروں سے دل بہلانے میں مشغول ہے،سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے ختم ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں،یہ صورتحال معاشی دیوالیہ پن کی خطرناک علامت ہے،خدانخواستہ حالات کسی حادثے کی اطلاع دے رہے ہیں
675 total views, no views today



