سوات(سوات نیوز) ضلع سوات میں انصاف یوتھ ونگ کا انتخاب کسی صورت نہیں مانتے راتوں رات صدر کا نام کیوں بدلا گیا ۔ ڈویژن جنرل سیکرٹری آصف شہزاد نے گاڑی اور نقد رقم لیکر انصاف کا جنازہ نکال دیا۔ ان خیالات کاا ظہار سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے یوتھ رہنماوں سپین خان اور دیگر نے کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ یوتھ ونگ مالاکنڈڈویژن کے جنرل۔سیکرٹری اصف شہزاد نے پیسے لیکر یوتھ ونگ سوات کے صدر کا انتخاب کیا ۔ جس کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔ مظاہرین نے اصف شہزاد کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔ اس حوالے سے اصف شیزاد سے فون پر رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔
737 total views, no views today
Comments



