مردان(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب عمران خان جانتے تھے تم نالائق ہو تو شیروانی پہننے کی کیا ضرورت تھی۔ مریم نواز نے مردان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل خود ٹی وی پر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ اسے عوام کے سر پر بٹھا تو دیا لیکن اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، عمران خان تم جانتے تھے کہ تم نالائق اور نااہل ہو تو عوام کو جواب دو کہ پھر شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی، عوام کی زندگیوں سے کھیل کر کہتے ہوئے حکومت چلانی نہیں آتی۔
664 total views, no views today
Comments



